قصابوں کی جانب سے گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی مختلف بازاروں میں کارروائیاں

جمعہ 24 مئی 2019 21:57

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ضلع ایبٹ آباد میں قصابوں کی جانب سے گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ سے متعلق عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع کی تمام تحصیلوں اور بازاروں میں کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

گوشت کی قیمتوں میں اضافہ اور ناجائز منافع خوری سے متعلق شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر محکمہ خوراک اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایبٹ آباد کی تمام تحصیلوں لورہ، تناول، حویلیاں اور دور دراز علاقوں قلندرآباد اور گلیات میں گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے رائے لی اور شکایات پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف فوڈ اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ شہری اپنی شکایات اور مزید معلومات کیلئے مندرجہ زیل نمبرات ضلعی کنٹرول روم 09929310200 موبائل ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل1- پر رابطہ کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں