عوام اور پولیس کے درمیان روابط کے فقدان کو کم کرنے کیلئے پولیس افسران نے نماز جمعہ مساجد میں ادا کی

جمعہ 24 مئی 2019 22:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) عوام اور پولیس کے درمیان روابط کے فقدان کو کم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پولیس افسران نے نماز جمعہ اپنی قریبی مساجد میں ادا کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو پولیس اورعوام کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنانے اور ان کے مسائل سے آگاہی کیلئے مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا حکم کیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے اپنے تھانہ جات کی حدود کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی اور عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر لوئر کوہستان پولیس کے افسران نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور جرائم، منشیات کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ تھانے کو دیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں