پی ٹی آئی قیادت ان کی مرضی کے خلاف کنج گرائونڈ کے حوالہ سے کوئی غلط فیصلہ نہیں کرے گی، رانا صفدر زمان

ہفتہ 25 مئی 2019 13:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل کیہال اربن سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رانا صفدر زمان نے کہا ہے کہ نوجوان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ضلع ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی قیادت ان کی مرضی کے خلاف کنج گرائونڈ کے حوالہ سے کوئی غلط فیصلہ نہیں کرے گی، موجودہ فٹ بال سے وابستہ کھلاڑی ان کی آبیار کردہ گرائونڈ کے پھول ہیں جن کو ہم نے زندگی کا قیمتی وقت دیکر بے راہ روی جیسی زندگی سے ہٹا کر ایک بلند مقام شہری بنایا۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیفا کی نگرانی سے پہلے 20 سال تک ہر ٹورنامنٹ میں گرائونڈ کی تیاری ان کی ذمہ داری تھی، کنج فٹ بال اور کالج گرائونڈ کی آبیاری میں ان کا خون شامل ہے، ہم نے یہاں ارد گرد کے بچوں کو بری صحبت سے بچا کر کھیل کی طرف متوجہ کیا اور آج الله کے فضل سے اس وقت کے بہت سے کھلاڑی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کنج گرائونڈ سے متعلق کوئی بھی غلط فیصلہ نہیں کرے گی، تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے، یہاں کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلے ہوں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں