دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے، سینیٹرطلحہ محمود ہمہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں،کمشنر ہزارہ

پیر 27 مئی 2019 14:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیرالسلام نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے، سینیٹر طلحہ محمود ہمہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں، یہ ریاست کی اہم ذمہ داری ہے لیکن سینیٹر طلحہ محمود جیسے درد دل رکھنے والے لوگ یہ فریضہ سرانجام دے کر حکومت کی مدد کر رہے ہیں، انتظامیہ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ طلحہ محمود فائونڈیشن کی طرف سے ٹی بی ایسوسی ایشن کے دفتر میں 120 مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے طلحہ محمود فائونڈیشن کے سربراہ سینیٹر طلحہ محمود کے معاون خصوصی سید نزاکت شاہ، تقریب کے منتظم ارشد سواتی، ٹی بی ایسوسی ایشن کے صدر طہماس خان جدون نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا جس میں چاول، آئل، چینی، پتی سمیت تمام ضروری اشیاء خوردونوش موجود تھیں۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے طلحہ محمود فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود کی طرح تمام مخیر حضرات آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں