رمضان المبارک کے تیسرا عشرہ کے آغاز پر بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، تجاوزات سے شہریوں کا پیدل چلنا محال

پیر 27 مئی 2019 14:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، مین بازار میں عارضی تجاوزات اور غلط کار پارکنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کو پیدل چلنا محال ہو گیا ہے، ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ مسئلہ کے حل کیلئے فوری نوٹس لے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہونے اور عیدالفطر قریب آتے ہی مین بازاروں اور اس سے ملحقہ کاروباری مراکز میں خریداری کیلئے آنے والے مرد و خواتین کی رش میں اضافہ ہو گیا ہے، مین بازار میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی عارضی تجاوزات اور گاڑیوں کی غلط پارکنگ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں