پی ٹی سی ایل ایبٹ آباد کے ریفرنڈم میں ورکرز اتحاد فیڈریشن نے کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 15 جون 2019 00:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ایبٹ آباد میں پی ٹی سی ایل کے ریفرنڈم میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایبٹ آباد سے پی ٹی سی ایل کمپنی لائنز سٹاف یونین کے امیدواروں کو شکست ہوئی۔ این آئی آر سی کی زیرنگرانی پی ٹی سی ایل ایکس چینج ایبٹ آباد میں پی ٹی سی ایل ریفرنڈم کے حوالہ سے جمعہ کو پولنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں پی ٹی سی ایل کے 138 میں سے 135 پی ٹی سی ایل ملازمین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن نے 125 ووٹ حاصل کر کے بھاری کامیابی حاصل کی۔ مدمقابل پی ٹی سی ایل کمپنی لائنز سٹاف یونین کے امیدوار 10 ووٹ حاصل کر سکے۔ ایبٹ آباد سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سردار اورنگزیب نے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل ملازمین کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں