ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے قلندر آباد میں واقع مضر صحت شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا

ہفتہ 15 جون 2019 00:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے قلندر آباد میں واقع مضر صحت شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا اور فیکٹری میں موجود ناقص شاپنگ بیگز و خام مال کی بھاری مقدار پر آمد کر کے ضبط کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر ہزارہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف کی زیرنگرانی قلندر آباد سجیکوٹ روڈ پر واقع ایک غیر قانونی مضر صحت شاپنگ بیگ (پولی تھین) بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس میں بھاری مقدار میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پولی تھین بیگز برآمد ہوئے جن کو موقع پر ضبط کر لیا گیا اور فیکٹری کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور رجسٹریشن نہ ہونے کی بنا پر سیل کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

عوام نے انتظامیہ کے ان ما حول دوست اقدامات کو سراہا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے خبردار کیاکہ اس قسم کی ماحول دشمن فیکٹریوں اور کارخانوں کو ضلع میںکسی جگہ کام کرنے کی اجازت نہیںدی جائے گی اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ اور ای پی اے کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ اس طرح کے عناصر کے خلاف کاروائی مزید تیز کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں