کینٹ پولیس نے عیدالفطر سے چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب کر لی

ہفتہ 15 جون 2019 00:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) کینٹ پولیس نے عیدالفطر سے چند روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی بازیاب کر لی، اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، کوہستانی نوجوان نے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زبردستی اس سے نکاح کیا تھا۔ 164 کے بیان کے بعد عدالت نے لڑکی والد کے سپرد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق عید سے چند روز قبل مسماة (ا) کو اغواء کر کے ملزم نے لڑکی سے زبردستی نکاح کیا، لڑکی کی گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ سکندر آباد چوکی میں درج کی گئی تھی۔

سکندر آباد چوکی کے انچارج فضل ہادی نے تفتیش شروع کر کے 17 سالہ لڑکی کو بازیاب کر کے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جہاں لڑکی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ اسے بشیر نامی نوجوان نے اغواء کر کے اس سے زبردستی نکاح کیا۔ لڑکی کے بیان کے بعد مقامی عدالت نے لڑکی کو اس کے والد کے سپرد کر دیا۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں ملزم بشیر کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں