ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کا رواں ہفتہ کے دوران اپنے دوسرے دورہ کے موقع پر تھانہ حویلیاں کا تفصیلی معائنہ

انصا ف کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف شفاف اور بلا تفریق تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے۔ عباس مجید مروت

منگل 18 جون 2019 23:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے رواں ہفتہ کے دوران اپنے دوسرے دورہ کے موقع پر تھانہ حویلیاں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈی آر سی حویلیاں کا مکمل جائزہ لیا۔ اس موقع پر تھانہ حویلیاں کا جملہ ریکارڈ چیک کیا، تمام ریکارڈ کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں، مالخانہ، میس، حوالات اور رہائشی بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے خصوصی ہدایات دی ۔

ڈی آر سی کے دورہ کے دوران ڈی آر سی ممبران اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سائلین کو ہر ممکن امداد اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے سرکل حویلیاں کے کرائم کے حوالہ سے ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان کے ہمراہ خصوصی میٹنگ کی اور زیر تفتیش مقدمات، جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی ایس پی حویلیاں کو خصوصی ہدایات دی، تھانہ سٹاف اور تفتیشی افسران کو عوام کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے اور ہر طرح سے مکمل سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل پر قابو پانے کے حوالے سے روٹین گشت کو مزید موثر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش کے حوالہ سے تفتیشی امور کی باریک بینی سے تکمیل کی ہدایات کی اور انصا ف کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف شفاف اور بلا تفریق تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے موجودہ سیکورٹی صورت حال کے متعلق سٹاف کو ہدایات بھی دیں اور تھانہ سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جوانو ں کی ڈیوٹی پوزیشن بھی چیک کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں