ایبٹ آباد پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور سہولت کاروں کے خلاف مہم میں 14 اشتہاری اور 31 سہولت کار گرفتار کئے

منگل 18 جون 2019 23:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مہم کے دوران 14 مجرمان اشتہاری اور 31 سہولت کار گرفتار کئے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس نے رواں ماہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں اور انہیں امداد اور پناہ فراہم کرنے والوں سہولت کاروںکے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رکھا۔

اس دوران مختلف جرائم جن میں قتل، اقدام قتل، ضرر، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 14 مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جبکہ 31 سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے ۔کاروائیوں کے دوران تھانہ میرپور پولیس نے چار مجرمان اشتہاری گرفتار کئے، تھانہ نواں شہر پولیس نے دو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی عمل میں لائی، رواں ماہ کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے ایک اشتہاری مجرم گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ حویلیاں پولیس نے دو مجرمان اشتہاری اور ناڑہ پولیس نے بھی دو کی گرفتاری عمل میں لائی۔کینٹ پولیس نے رواں ماہ کے دوران دو مجرمان اشتہاری گرفتار کئے۔ رواں ماہ کے پہلے 15 روز کے دوران تھانہ مانگل پولیس نے ایک اشتہاری مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں اور پناہ فراہم کرنے والوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں