میرپور کے محلہ موسیٰ زئی کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاکی پر تیزاب پی کر خودکشی کر لی

بدھ 17 جولائی 2019 19:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) میرپور کے محلہ موسیٰ زئی کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاکی پر تیزاب پی کر خودکشی کر لی، میرپور پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچائی جہاں سے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ جاں بحق خاتون کے ورثاء نے اس کے سسرالیوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کی یونین کونسل میرپور کے محلہ موسیٰ زئی کی رہائشی بشریٰ بی بی زوجہ ثاقب خان کو تیزاب پینے کی وجہ سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس تھانہ میرپور کے مطابق خاتون نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں خود رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس نے خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے باتھ روم میں استعمال ہونے والا فنائل پی لیا ہے جس پر اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کیا گیا، بعد ازاں جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق خاتون کے لواحقین نے اس کے سسرالیوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ میرپور پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں