گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی

بدھ 17 جولائی 2019 19:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ کوڑا کرکٹ اور گندگی کوڑا دان میں نہ پھیکنے والے سیاحوں اور مقامی سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے صوبہ میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کوڑا دانوں کی بجائے سڑکوں اور نالوں میں پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانوں کی ہدایت کر دی ہے جس پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رضا حبیب نے بتایا کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نتھیاگلی سمیت گلیات کے تمام سیاحتی علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے کوڑا دان لگا دیئے ہیں، کوڑا کرکٹ اور گندگی کوڑا دانوں کے علاوہ سڑکوں اور نالوں پر پھینکنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں