اساتذہ دراصل حقیقی تبدیلی کے ایجنٹ ہیں، اساتذہ کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ضلع ناظم ایبٹ آباد

بدھ 17 جولائی 2019 19:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) اساتذہ دراصل حقیقی تبدیلی کے ایجنٹ ہیں، اساتذہ کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن کا فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام برائے نجی کالجز انتہائی قابل تعریف ہے جس کے تحت فائونڈیشن صوبہ کے اضلاع کی سطح پر نجی کالجز کے اساتذہ کو تربیت دیکر معاوضہ اور مواقع فراہم کر رہی ہے، ایبٹ آباد کے تعلیمی شعبہ کی سرگرمیوں کیلئے ایبٹ آباد کی ضلعی حکومت ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم ایبٹ آباد کرنل (ر) سردار شبیر احمد نے فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن کے 7 روزہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ کورس 9 جولائی سے مارڈن ایچ پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا جس میں ضلع بھر کے نجی کالجز سے 45 اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسحق ذکریا تحصیل ناظم ایبٹ آباد نے تعلیمی نظام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ کو اپنا بھرپور تعاون ادا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے کہا۔

عبدالواحد میر پرنسپل ماڈرن ایچ پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد اور فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر نے اساتذہ اور ایف ایف کے کردار پر سیر حاصل آگاہی دی۔ تقریب سے فرنٹیئر ایجوکیشن فائونڈیشن کے افسران، نجی کالجز کے مالکان، انتظامی افسران اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ آخر میں کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں