ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کی صورت میں ایگل سکواڈ کی مدد حاصل کی جائے۔ ایس پی ٹریفک

بدھ 17 جولائی 2019 19:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ایس پی ٹریفک وارڈن محمد اشتیاق خان کی زیر صدارت ٹریفک افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک ہمایون خان، ڈی ایس پی اعظم علی شاہ، ڈی ایس پی شہزادی نوشاد گیلانی، انسپکٹر طیفور خان، انسپکٹر وسیم خان، انسپکٹر ذوالفقار خان، ٹی ایس آئی پرویز خان اور دیگر سیکٹر کمانڈر صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن نے ضلع بھر کے غیر قانونی اڈہ جات، غیر قانونی تجاوزات، غیر ضروری پارکنگ اور عوام الناس کی طرف سے مختلف فورسز سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا اور ضروری اقدامات لیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام غیر قانونی رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور سب سے پہلی ترجیحی عوامی سہولت کو دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کی صورت میں ایگل سکواڈ کی مدد حاصل کی جائے اور فی الفور ٹریفک کی کارروائی کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں