اکھڑیلہ میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہونے والی چار سالہ بچی کی نعش برآمد، سر پر زخم کے نشانات

پیر 19 اگست 2019 22:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ایبٹ آباد کے علاقہ اکھڑیلہ میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہونے والی چار سالہ بچی کی نعش برآمد کر لی گئی، بچی کے سر پر زخم کے نشانات ہیں، نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیاز گل نامی شخص کی چار سالہ بچی کشف گل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گئی جسے ورثاء تلاش کرتے رہے۔ رات کو بچی کی نعش ساتھ کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ ورثاء کے مطابق بچی کے سر پر چوٹ کا نشان ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ بچی کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں