تدریسی شعبہ جات میں اساتذہ کی کمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی

پیر 19 اگست 2019 22:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) تدریسی شعبہ جات میں اساتذہ کی کمی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن جن شعبہ جات میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے ان شعبہ جات کے سربراہان فوری طور پر اپنی رپورٹ بنا کر بھیجیں تاکہ اس سلسلہ میں مستقل اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ نئے داخلوں اور تدریسی سرگرمیوں کے حوالہ سے اہم اجلاس سوموار کو وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمیشن کی جانب سے نئے داخلوں کی صورتحال کے حوالہ سے جبکہ تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ کی کارکردگی سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجد دالرحمن نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں نئے داخلوں کے حوالہ سے تمام ہوم ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر تمام تدریسی شعبہ جات کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اساتذہ کی کمی سمیت دیگر مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، نئے داخلوں کے حوالہ سے تمام ہوم ورک مکمل کر کے میرٹ لسٹیں جلد از جلد آویزاں کی جائیں تاکہ داخلوں کے مرحلہ کو مقرر کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں