لورہ پولیس نے دو بچیوں سے جنسی زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 19 اگست 2019 22:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) لورہ پولیس نے دو بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھنیال لورہ کے مقام پر عبدالرحمن عرف ارمان ولد امتیاز سکنہ دھنیال لورہ نے چھ سے سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کی والدہ کی رپورٹ پر تھانہ لورہ میں مقدمہ علت 332 میں زیردفعہ 376 پی پی سی اور 50 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو دو گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش کے دوران موقع کی چشم دید گواہ ایک اور سات سے آٹھ سالہ بچی جو جائے وقوعہ پر جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے ہمراہ موجود تھی، نے انکشاف کیا کہ ملزم عبدالرحمن نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے جس پر دوسری لڑکی کو میڈیکل کیلئے لورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی فی الحال میڈیکل رپورٹ جاری نہیں ہوئی جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں