جی ڈی اے کی کارروائی، سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں سے 8 لاکھ جرمانہ وصول

جمعرات 22 اگست 2019 17:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کارروائی کر کے سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلانے والے ہوٹل، ریسٹورنٹ، سرکاری عمارتوں اور سیاحوں سے تقریباً 8 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔

(جاری ہے)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق 6 سرکاری عمارتوں کے خلاف کارروائی کر کے 90 ہزار روپے جرمانے وصول کیiے جا چکے ہیں، سرکاری عمارتوں میں سپیکر ہائوس، سی اینڈ ڈبلیو آفس، ہائی وے اتھارٹی، وائلڈ لائف، فارسٹ اور ایف ڈبلیو کی عمارتیں شامل ہیں، اس کے علاوہ 28 ہوٹل مالکان کے خلاف گندگی پھیلانے پر کارروائی کر کے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک لاکھ 20 ہزار جرمانے وصول کیے ہیں، اسی طرح 43 کیبن مالکان کے خلاف کارروائی کر کے ان پر ایک لاکھ 29 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

جی ڈی اے ذرائع کا کہناہے کہ 9 رہائشی گھروں پر گندگی پھیلانے کے خلاف کارروائی کر کے 90 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گندگی پھیلانے پر سیاحوں کے خلاف بھی کارروائی کر کے ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے وصول کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں