پلانٹ فار پاکستان وزیراعظم پروگرام کے سلسلہ میں پاپولیشن ویلفیئر حویلیاں میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 22 اگست 2019 21:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پلانٹ فار پاکستان وزیراعظم پروگرام کے سلسلہ میں پاپولیشن ویلفیئر حویلیاں ایبٹ آباد نے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی نگرانی ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد نوشیروان نے کی جس میں حویلیاں ایبٹ آباد کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد نوشیروان اور گل زمان نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

تمام افسروں اور ورکرز میں پودے تقسیم کئے گئے۔ محمد نوشیروان نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد پاکستان میں آب و ہوا کو بہتر بنانے کے ساتھ جنگلی حیات کیلئے اسباب پیدا کرنا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے سب شہری زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں