منڈیاں میں گرلز ڈگری کالج کے قریب مسلح راہزنوں نے دوکاندار کو لوٹ لیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) منڈیاں میں گرلز ڈگری کالج کے قریب مسلح راہزنوں نے دوکاندار کو لوٹ لیا۔2مسلح راہزن دوکاندارسے 2لیپ ٹاپ اورنقدی چھین کرفرار ہوگئے ہیں۔متاثرہ تاجر کی رپورٹ پرتھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

فرینڈز جنرل سٹور کے مالک عمر خان نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ وہ رات کو اپنی دوکان بند کرکے اپنے گھر جارہا تھا۔جھنگی کھوجہ روڈ پر گرلزڈگری کالج کے قریب 2مسلح راہزنوں نے اسے روک کر 2لیپ ٹاپ اورنقدی چھین لی۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔متاثرہ دوکاندارکی رپورٹ پرتھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں