ریٹائرڈ پرنسپل نعمان خان جناح ہسپتا ل میں انتقال کر گئے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ریٹائرڈ پرنسپل نعمان خان جناح ہسپتا ل ایبٹ آباد میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 77برس تھی ۔وہ معروف شاعر ، محقق ، تاریخ دان اور علمی شخصیت افضل خان نظامی کے فرزند تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نواں شہر سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میںاسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی،سابق ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون سمیت اہلیان علاقہ اور ان کے شاگردوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

نعمان خان چالیس سال تک محکمہ تعلیم میں خدمات سر انجام دیتے رہے اور سال 2002 میں ریٹائر منٹ کے بعد تعلیم اورسوشل ریفارمز پر اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔ مرحوم بیش قدر خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔اعلیٰ کارگردگی پر انہیں کئی شیلڈ زسے بھی نوازا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں