ڈگری کالج حویلیاںکی طالبات کی کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ریلی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:40

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاںکی طالبات نے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز نے کی۔ ریلی میں طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

حکومتی اعلان پر عمل کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کی طالبات نے بھارت کی طرف سے کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور غیر انسانی سلوک روا رکھنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز نے کی۔ اس موقع پر کالج کی سینکڑوں طالبات نے ہاتھوں میں کتبے اُٹھا کر بھارت مخالف نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں