کمشنر ہزارہ کی حویلیاں میں کل ہونے والی کھلی کچہری منسوخ

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کی کل جمعرات کو حویلیاں میں منعقدہونے والی کھلی کچہری منسوخ کر دی گئی۔ ایبٹ آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے انعقادکی وجہ سے کھلی کچہری کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر ایوانِ تجارت حویلیاں خورشید اعظم خان کی دعوت پر کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کی حویلیاں مرکزی جامع مسجد میں ہونے والی کھلی کچہری کی تقریب سرکاری مصروفیت کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ کمشنر ہزارہ کے ترجمان کے مطابق حویلیاں میں کھلی کچہری کی دوبارہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں