قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی پہلی برسی 24 اکتوبر کو منائی جائے گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:14

حویلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی پہلی برسی 24 اکتوبر کو دیوال منال میں منائی جائے گی۔ مرکزی تقریب میں چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان سمیت ہزارہ بھر کی سیاسی و مذہبی قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ہزارہ کی نامور شخصیت اور قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان خان مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے آبائی گائوں دیوال منال میں تحریک صوبہ ہزارہ کے زیراہتمام مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ہزارہ کی ممتاز سیاسی، مذہبی اور عوامی شخصیات بابا حیدر زمان کی سیاسی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان کی طرف سے اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں