اسسٹنٹ کمشنر اورسی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کوکل برسین،بانڈہ صاحب خان کا دورہ، جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) کوکل برسین اور بانڈہ صاحب خان میں رابطہ سڑکوں کی صورت حال اور لوگوں کو آمد و رفت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسن احسن نے ڈی ایس پی حویلیاں اورسی پیک پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ متعلقہ مقامات کا دورہ کیا اور اہلیان علاقہ کے جائز مطالبات کو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کے لیے یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

سلہڈ کے مقام پر کام کرنے والی ڈولی لفٹ کے مالک کو حفاظتی اقدامات اور قانون کے مطابق لفٹ کے معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق نوٹس جاری کئے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سفری سہولیات کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت شہر میں کام کرنے والی تمام ڈولی لفٹس کی فٹنس کو چیک کیا جا رہا ہے تا کہ تمام شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے اور وہ حفاظت کے ساتھ سفر کر سکیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں