انتظامیہ کمیونٹی سے مل کرفلاح و بہبودکے کام جاری رکھے گی،ڈپٹی کمشنرعامر آفاق کایوتھ کمیونٹی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنرعامرآفاق نے کہاکہ نوجوان کسی بھی معاشرے کاقیمتی اثاثہ ہیںحکومت نے بھی نوجوانوںکے مسائل کے حل کواولین ترجیحات میںشامل کرکھاہے نوجوانوںکا فلاح کے کاموںمیںجذبہ بے مثال ہے کہیال یوتھ کمیونٹی نے اپنی مددآپ کے تحت مختلف پروگرام کاانعقادکیاجو لائق تحسین ہے انتظامیہ کمیونٹی سے مل کرفلاح و بہبودکے کام جاری رکھے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںکنج کمیونٹی ہال میںکہیال یوتھ کمیونٹی کے نومنتخب عہدیداران سے عہدوںکاحلف لینے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پراسٹنٹ کمشنراحسان احسن کے علاوہ سابق ناظم یونین کونسل اربن کہیال محمدیونس عباسی،انجمن تاجران کنج روڈکے حاجی فضل داد،جاویدخان جدون اورنوجوانوں کی کثیرتعدادموجودتھی ڈپٹی کمشنرعامر آفاق کاکہناتھاکالج گراونڈمیںنوجوانوںکوکھیلوںکی سرگرمیوںکیلئے چندگھنٹے کھلوانے کیلے پرنسپل سے معاملات طے کریں گے اورکنج گراونڈمیںکھیل اورکھلاڑیوں کے سہولیات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے نوجوانوںپرزوردیاکہ مسائل کی نشاندہی کریں اورانتظامیہ کے دست بازو بنیںتاکہ صفائی کے معاملات بہترہوسکیں،ڈپٹی کمشنر نے کنج کمیونٹی ہال کیلے نیشنل بک فاونڈیشن کے تعاون سے کتب فراہمی کی یقین دہانی کرائی،انہوںنے گلی محلہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے گھرگھرمہم شروع کرنے کابھی اعلان کیااورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کام میںانکابھر پورساتھ دیںتقریب کے اختتام پرکہیال یوتھ کمیونٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عامر آفاق اور اسسٹنٹ کمشنر احسان احسن کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں