کشمیر آزادی مارچ میں شرکت کیلئے سرکل گلیات سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ شریک ہوگا، عبدالرزاق عباسی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:29

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی عبدالرزاق عباسی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق 20 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں کشمیر آزادی مارچ سے خطاب کریں گے۔ سرکل گلیات سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ شریک ہوگا۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ایبٹ آباد کے کشمیری آزادی مارچ کو تاریخی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سرکل گلیات میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلٴے کیلئے سرکل گلیات کے عوام اپنے ملی اور دینی جذبہ کے تحت کشمیر آزادی مارچ کو چار چاند لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جمہوریت کی آڑ میں مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، مکاری دشمن نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر اور تشدد کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں