معذور افراد کی جدید خطوط پر تربیت کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد فیصل اور رکن قومی سمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق ذکریا کے فراہم کردہ فنڈز سے صوبائی تاریخ میں پہلی دفعہ ہزارہ کے جسمانی معذوری اور قوت بصارت و سماعت و گویائی سے محروم افراد کی جدید خطوط پر تربیت اور حصول روزگار کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

کری ایٹڈ اپر ٹیونیٹیز اس پراجیکٹ کو ٹیوٹا کی زیر نگرانی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس میں ہر سال 60 سے زائد افراد ٹریننگ کر کے روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ جدید طرز کے اس سنٹر کے قیام سے جسمانی معذوری اور قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد نہ صرف ٹریننگ حاصل کر سکیں گے بلکہ گھر بیٹھے آن لائن اور جدید ٹیکنالوجی سے خاطر خواہ آمدن کے ذرائع بھی میسر ہوں گے۔ سنٹر کے قیم سے ایبٹ آباد و ہزارہ بھر کے معذور افراد سرکاری سطح پر فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں