ہزارہ ڈویژن کو الله نے سیاحت میں نوازا ہے، معدنیاتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے جدید طریقہ سے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے

خیبر پختونخوا حکومت انڈسٹری کو آگے لیکر جا رہی ہے، سمال مائیکرو و ہائیڈرو پاور کے منصوبے زیر غور ہیں۔ مشیر انڈسٹری عبدالکریم خان

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پہلی قومی نیشنل تین روزہ کانفرنس اکنامک ڈویلپمنٹ ہزارہ ڈویژن کامسیٹس یونیورسٹی میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹری عبدالکریم خان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کو الله نے سیاحت میں نوازا ہے، معدنیاتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے جدید طریقہ سے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، خیبر پختون خوا کی حکومت انڈسٹری کو آگے لیکر جا رہی ہے اور سمال مائیکرو و ہائیڈرو پاور کے منصوبے زیر غور ہیں، جدید مائننگ میں کام شروع ہے، سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع ہیں، چائے کاشت کو بھی بڑھائیں گے، خیبر پختونخوا حکومت ہر شعبہ پر کام کر رہی ہے، اس حوالہ سے معاشی مسائل کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں سرمایہ کار رخ کر رہے ہیں، ڈرائی پورٹ سے بھی فائدہ اٹھائیں۔ قبل ازیں سابق صوبائی وزیر انڈسٹری کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبر پختونخوا یوسف ایوب خان، کانفرنس کے میزبان حاجی افتخار خان نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری، عامر لطیف سیکرٹری انڈسٹری کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبر پختونخوا، کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، منیر گل پراجیکٹ ڈائریکٹر اقتصادی بحالی خیبر پختونخوا، حسن دائود بٹ ایگزیکٹو آفیسر خیبر پختونخوا بائٹ اینڈ سی پیک نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں وائس چانسلر ایبٹ آباد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی مجدد حسین، انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات، سابق صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب خان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے اب تک سی پیک بڑا میگا پراجیکٹ ہے، سی پیک سے جتنا فائدہ بھی لے سکیں لینا چاہئے، اکنامک زون کے تین بڑے ہائیڈرو پاور کے منصوبے ہزارہ میں ہیں۔

پہلا آئی ٹی پارک ہری پور میں بنایا جا رہا ہے جس کیلئے اراضی کی فراہمی ہو چکی ہے، اس سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ سی پیک کا گیٹ وے ہے، یہاں کے علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، اسی کی بنیاد پر انڈسٹری کو فروغ دیں گے، ترقی یافتہ ممالک نے اپنی سرحدیں کھول کے بہترین دماغ حاصل کئے جس سے وہ آسمان اور زمین کو یک جان کرنے میں کوشاں ہیں، دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے برابری کی سطح پر آنا ہو گا۔

کمشنر سید ظہیر اسلام نے نوجوانوں پر زور دیا کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں ہزارہ موٹر وے کو فروری میں کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر یقین پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کامیاب انڈسٹری کے سنجیدہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں