ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد کے باہمی اشتراک سے 36 ویں ضلعی مقابلہ نعت خوانی 26 اکتوبر کو ہوں گے

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد کے باہمی اشتراک سے 36 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی 26 اکتوبر کو جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گے جن کی نگرانی ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی عبدلواجد کریں گے۔ ان مقابلوں کے انعقاد کے حوالہ سے ایک خصوصی اجلاس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد، محکمہ تعلیم، ٹی ایم اے ایبٹ آباد، حویلیاں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مقابلہ کے انعقاد کے حوالہ سے متعدد امور زیر بحث آئے اور باہم مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ان مقابلوں کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

26 اکتوبر دن دو بجے سے شام پانچ بجے تک جلال بابا آڈیٹوریم کے اباسین ہال میں پہلے مرحلہ میں چار مختلف کیٹگریز جن میں 15 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں اور15 سے 25 سال کے مرد و خواتین نعت خوانوں میں علیحدہ علیحدہ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان مقابلوں میں منتخب اور شارٹ لسٹ ہونے والے نعت خواں طلباء و طالبات کے مابین 27 اکتوبر بروز اتوار کو دوسرے اور فائنل مرحلہ کا مقابلہ صبح 10 بجے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا جن میں صرف شارٹ لسٹڈ اور پہلے مرحلہ کے منتخب نعت خواں ہی حصہ لینے کے اہل ہوں گے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے مقابلوں کے احسن انعقاد کے حوالہ سے مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں