شہریوں کو فوری ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کیلئے ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو فوری ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کیلئے ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے،کسی بھی ناگہانی آفت، حادثہ اور آتشزدگی کی صورت میں فوری کاروائی اور طبی امداد پہنچانے کیلئے ریسکیو 1122 پروفیشنل ادارہ کے طور پر متحرک ہے، ایبٹ آباد اور گردونواح کے دشوار علاقوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی میں فوری رسپانس کرتے ہیں، اس عمل میں کوئی کوتائی نہیں برتی جائے گی۔

وہ بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ ریسکیو جدید ترین آلات سے مزین شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی، ہمارے جوان خدمت کے جذبہ سے موجزن جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ریسکیو 1122 کے نمبر کو غیر ضروری مصروف نہ رکھیں تاکہ بروقت خدمات تک کوئی رکاوٹ کا سبب نہ بن سکے۔

انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ عوام کی توقعات سے بڑھ کر اپنے فرائض انجام دیں گے، ریسکیو 1122 ایبٹ آباد میں آغاز کے بعد مختلف حادثات اور واقعات میں نمایاں کردار نبھا چکی ہے، فوری امدادی کاروائیوں سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا تحفظ ہوا ہے، صوبہ کے بڑے شہروں کے بعد ایبٹ آباد میں ریسکیو 1122 نعمت سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں