آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی جنرل باڈی کا اجلاس، الیکشن کے اعلان کے بعد شہر میں ہلچل پیدا ہو گئی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی جنرل باڈی کے اجلاس اور الیکشن کے اعلان کے بعد شہر میں ہلچل پیدا ہو گئی، دونوں گروپ اپنی برتری ثابت کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ دونوں گروپوں نے تاجروں سے رابطے شروع کر دیئے اور انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بعض تاجروں نے دونوں گروپوں سے علیحدگی اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے سلطان احمد نواز، سجاد خان، سردار شاہنواز اور ممتاز خان کے گروپ کی طرف سے جنرل باڈی کے اجلاس اور الیکشن کے اعلان کے بعد شہر میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ نعیم اعوان گروپ نے بھی گذشتہ روز مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے دونوں گروپوں نے اپنی برتری ثابت کرنے کیلئے تاجروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں