ایبٹ آباد میں مختلف کیڈرز کی خالی آسامیوں کیلئے پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 میں ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 27 جنوری 2020 21:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں مختلف کیڈرز کے تحت خالی آسامیوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں کیا گیا۔ ٹیسٹ میں بڑی تعداد میں امیدواروں بشمول مرد و خواتین نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سنٹر کا دورہ کیا، امیدواروں سے بات چیت کی اور دیگر سہولیات کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام امیدواروں کو مطلع کیا کہ ایٹا ٹیسٹ کی جانب سے نتائج جلد ہی ایٹا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کال لیٹر جاری کئے جائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں