گرینڈ ہیلتھ الائنس ہزارہ ڈویژن کا اجلاس، بورڈ آف گورنرز کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کی مذمت

پیر 27 جنوری 2020 21:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) گرینڈ ہیلتھ الائنس ہزارہ ڈویژن کا اجلاس ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایوب میڈیکل کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد، ضلع مانسہرہ، بٹگرام، ہری پور اور ڈویژن کی تمام ہیلتھ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر خیال آفریدی اور فریدون خان کے خلاف کارروائی واپس لی جائے کیونکہ اس ضمن میں صلح نامہ ہو چکا تھا اور معاملہ عدالت میں بھی تھا لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر حکومتی اہلکاروں سے رابطہ کرے گی اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں