ایبٹ آباد،سلہڈ سبزی منڈی کے قریب کار کھائی میں گرنے سے دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں

پیر 27 جنوری 2020 21:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سلہڈ سبزی منڈی کے قریب کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی خواتین کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

موٹر کار نمبرایل ڈی وی 4540 سبزی منڈی کے مقام پر کھڑی تھی۔ گاڑی میں دو خواتین سوار تھیں۔ گاڑی اچانک پیچھے کی جانب جاتی ہوئی کھائی میں گر گئی۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور زخمی خواتین کو کھائی سے نکال کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں