نگاہیں اب عالمی چمپیئن بننے پر مرکوز ہیں،میں نے یہ ٹائٹل اپنے ملک کے لیے جیتا ہے، اِس کے لیے میں نے کافی محنت کی تھی، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سکواش کھیل کے فروغ کے لیے ’منصوبہ بندی اور سرپرستی‘ کی ضرورت ہے، ایشین سکواش چیمپئن عامراطلس خان کی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو

منگل 7 مئی 2013 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء) چودہ برسوں میں پہلی بار پاکستان کے لیے ’ایشین انڈیویڈیول چیمپین شپ‘ کا ٹائٹل جیتنے والے عامر اطلس خان نے کہا ہے کہ اْن کی نگاہیں اب عالمی چمپیئن بننے پر مرکوز ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اْنھوں نے کہا کہ، ’ میں نے یہ ٹائٹل اپنے ملک کے لیے جیتا ہے، اور اِس کے لیے میں نے کافی محنت کی تھی‘۔

(جاری ہے)

عامر نے اسلام آباد میں ہونے والے ’اسٹریٹ سیٹس‘ میں کویت کے کھلاڑی عبداللہ المیزان کو گیارہ نو، گیارہ تین اور گیارہ آٹھ سے شکست دی۔عامر اطلس خان نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اور کہا کہ اسکواش کھیل کے فروغ کے لیے ’منصوبہ بندی اور سرپرستی‘ کی ضرورت ہے۔عامر کا کہنا تھا کہ یہ سب اْن کے کوچ، اطلس خان، جو اْن کے والد بھی ہیں، کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج وہ اِس مقام پر ہیں۔عامر اطلس نے کہا کہ اْنہوں نے اپنے چچا اور اسکواش کے مایہ ناز عالمی کھلاڑی، جان شیر خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پاکستان نے آخری بار 1998ء میں ایشین انڈیویڈیول ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں