پلاسٹک بیگز خاتمہ کیلئے ضلعی افسران کا بڑے سٹورز اور برینڈز کا معائنہ، 300 کلو سے زائد پلاسٹک بیگز تحویل میں لے لئے

پیر فروری 22:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامی افسران نے شہر بھر کے بڑے سٹورز اور برینڈز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی ہدایات پر شہر بھر میں پلاسٹک بیگز بشمول بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- امین الحسن نے شاہراہ ریشم پر بڑے برینڈز کے معائنہ کے دوران 300 کلو گرام سے زائد پلاسٹک بیگز کو تحویل میں لیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، نالوں کی بندش اور سیوریج کے نظام میں خلل کا باعث بنتے ہیں، تمام دکانداروں اور شہریوں سے گذارش ہے کہ ماحول کی بہتری اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے کپڑے، کاغذ اور فائبر کے تھیلے استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments