کنٹونمنٹ بورڈ نے منتخب نمائندوں کی مدت میں آئندہ الیکشن تک توسیع کر دی

جمعرات 20 فروری 2020 17:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) کنٹونمنٹ بورڈ نے منتخب نمائندوں کی مدت میں آئندہ الیکشن تک توسیع کر دی۔ فیصلے کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرنے والے سیاسی کارکنوں میں مایوسی چھا گئی۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے 45 کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب نمائندوں کی 9 دسمبر کو ختم ہونے والی مدت میں حکومت نے اضافہ کرتے ہوئے آئندہ انتخابات تک سابق ممبران کو اپنے آفس میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے سیکشن 13 اے سب سیکشن پانچ کے تحت حکومت نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے کہ 2015ء میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مدت جو 9 دسمبر کو ختم ہو چکی ہے، میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوامی مسائل اور انتخابات میں التواء کے باعث حکومت نے سابق ممبران کنٹونمنٹ بورڈ کو اپنے آفس میں ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں