حویلیاں پولیس کی سکول اوقات میں اوباش لڑکوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد کو حوالات بند کر دیا

جمعرات 20 فروری 2020 17:50

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) حویلیاں پولیس نے سکول اوقات میں اوباش لڑکوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کو حوالات میں بند کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق نے بھاری نفری کے ہمراہ سکول ٹائم پر خصوصی آپریشن میں اوباش لڑکوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور متعدد کو گرفتار کر کے حوالات کی سیر بھی کرائی گئی۔

ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق نے بتایا کہ تھانہ حویلیاں کی نفری صبح اور دن کے وقت شہر کے بازاروں میں خصوصی گشت کرتی ہے جس میں شرپسند عناصر سمیت اوباش لڑکوں پر خاص نظر رکھی جاتی ہے، فضول میں گرلز سکولوں کے آگے کھڑے ہوaنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف آئندہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں