ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله 24 فروری کو ریڈیو پاکستان پر ای کچہری منعقد کریں گے

جمعرات 20 فروری 2020 23:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله 24 فروری کو دن دو بجے ریڈیو پاکستان پر ای کچہری منعقد کریں گے۔ ایبٹ آباد کے عام شہری فون نمبر 0992-408040 اور 0992-9310349 پر ڈپٹی کمشنر سے براہ راست رابطہ کر کے اپنے مسائل و شکایات وغیرہ بیان کر سکیں گے جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر موقع پر احکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ای کچہری ریڈیو پاکستان کے چینل ایف ایم 101.4 اور میڈیم ویو 1602 کے علاوہ پختونخوا ایف ایم ریڈیو 92.4 پر بھی سنی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں ای کچہری کی کاروائی ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد، پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد، ریجنل انفارمیشن آفس ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے فیس بک پیج پر بھی دستیاب ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہریوں کی شکایات یا مسائل کے موقع پر جواب دینے یا ان کے حل کیلئے تمام ضلعی، صوبائی، وفاقی محکموں و دفاتر اور خصوصاً خدماتی اداروں کے افسران کو 24 فروری بروز سوموار کو دن دو بجے سے تین بجے تک ای کچہری میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں