ٹھنڈا چوہا میں معمولی توں تکرار پر چھریوں کے وار سے نوجوان جاں بحق،3 افراد شدید زخمی

ہفتہ 22 فروری 2020 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) نواں شہر کے علاقہ ٹھنڈا چوہا میں معمولی توں تکرار پر چھریوں کے وار سے نوجوان جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کے مطابق ٹھنڈا چوہا ایبٹ آباد کے مقام پر معمولی توں تکرار کے بعد آصف نامی نوجوان کو چھریوں کی وار سے قتل کر دیا گیا، تین افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمی افراد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔

پولیس نے دو خواتین خاتون بی بی، نیلم بی بی اور دو بھائیوں طارق حسین اور جمیل حسین کو گرفتار کر لیا۔ ایک خاتون سمیت تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں