معاشرہ میں نبی کریم کی سنت کو عام کرنا اور کردار سازی دعوت اسلامی کا مشن ہے، حاجی یعفور رضا عطاری

ہفتہ 22 فروری 2020 23:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کہا ہے کہ معاشرہ میں نبی کریم کی سنت کو عام کرنا اور کردار سازی دعوت اسلامی کا مشن ہے، اسلام سلامتی والا دین ہے، آج تعلیم تو عام ہے لیکن تربیت کا فقدان ہے، ملک میں معاشرتی برائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، پاکستان میں ڈاکٹرز اور انجینئرز کی کمی نہیں، بیرونی ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی اہم شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو ایبٹ آباد پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی نشست اور قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شعبہ نشرو اشاعت خیبر پختونخوا ریجن محمد عثمان عطاری، ایبٹ آباد کے نگران محمد رمضان عطاری، محمد اشفاق عطاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

مرکزی رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت میں والدین کوتاہی برت رہے ہیں، اکثریت میں بچیوں کی تعلیم میں عملی زندگی کے نشیب و فراز نہیں سکھائے جاتے بلکہ اس کے برعکس والدین بچیوں کی تعلیم صرف اچھے رشتہ کے حصول کیلئے دلائی جاتی ہے کیونکہ دنیاوی تعلیم میں گھریلو خانہ داری کی تعلیم شامل نہیں ہے جس سے عملی زندگی میں مسائل جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی کے امیر نے 40 سال قبل اس ضرورت کو محسوس کر کے دعوت کا سلسلہ شروع کیا جس کو جدید دور کے مطابق ٹی وی، سوشل نیٹ ورک اور سکولنگ کے ذریعہ عام کر رہے ہیں، الله نے معاشرتی زندگی کے اصول رکھے ہیں اور ان کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں