ڈی ای او (زنانہ) مدارس ایبٹ آباد نے سی ٹی کی میرٹ لسٹیں آویزاں کر دیں، کاغذات کی جانچ پڑتال/انٹرویو کا شیڈول جاری

جمعرات 27 فروری 2020 18:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) مدارس ایبٹ آباد نے سی ٹی (زنانہ) کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں آویزاں کر کے کاغذات کی جانچ پڑتال/ انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا۔ پرائمری سکول ٹیچر اقلیتی اور معذور کوٹہ کی غیر حتمی لسٹیں بھی جاری کر دی گئیں۔ سی ٹی این ٹی ایس پاس میرٹ پر آنے والی پہلے 100 نمبر تک کے امیدواروں کا انٹرویو، کاغذات کی جانچ پڑتال29 فروری سے 2 مارچ 2020ء تک تین روز جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

انٹرویو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایبٹ آباد کے حال میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس حوالہ سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، تمام امیدوار اپنے اصلی کاغذات اور دو عدد فوٹو کاپی کے ساتھ انٹرویو میں شرکت کریں جبکہ پی ایس ٹی اقلیتی کوٹہ اور معذور کوٹہ کی غیر حتمی میرٹ لسٹیں اور اے ٹی، ٹی ٹی، قاریہ اور ڈی ایم وغیرہ کی غیر حتمی (سیکنڈ) میرٹ لسٹیں بھی آویزاں کر دی گئی ہیں جن پر اعتراضات کیلئے بھی تین دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ تمام امیدواران میرٹ لسٹوں پر تین دن کے اندر ڈی ای او (زنانہ) کے نام اپنے اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں