الله سے رجوع ہی واحد راستہ ہے، سردار مہتاب

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں الله سے رجوع ہی واحد راستہ ہے، عوام الناس احتیاط کریں، الله تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کریں اور گھروں میں رہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں انہیں نے کہا کہ حالات نہایت ہی کٹھن، صبر آزما ہیں اور آزمائش سے بھرپور ہیں، ان حالات میں ہم سب کے پاس صرف احتیاط ہی واحد آپشن ہے جس کو اپنا کر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کا خیال رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان حالات میں زیادہ سے زیادہ گھروں پر رہیں، احتیاط کریں، الله سے رجوع کریں اور استغفار کریں۔ سابق گورنر نے کہا کہ الله کے حضور دعائیں کیں جائیں، وہ بھی آپ سب کیلئے ان حالات میں دعاگوں ہیں کہ آپ سب اور آپ کے اہل خانہ ان حالات میں خیر و عافیت سے رہیں، ہم امید کر تے ہیں کہ یہ حالات بھی بدل جائیں گے اور خوف کی فضاء بھی جلد ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں