کورونا وائرس پاکستان سمیت پوری دنیا کا پوشیدہ دشمن ہے، متحد ہو کر اس وباء کے خلاف لڑنا ہو گا، آمنہ سردار

جمعہ 3 اپریل 2020 17:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت پوری دنیا کا پوشیدہ دشمن ہے، بے شک آج طاقت ور ملک سے لیکر غریب ملک بھی اس وباء کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے زیادہ نقصان غریب اور کم ترقی یافتہ ممالک کو اٹھانا پڑ رہا ہے، ایسے حالات میں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اس وباء کے خلاف جنگ لڑنا ہو گی تاکہ ہمیں معاشی طور پر کم سے کم پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے، ہمیں کورونا کے مرض کے خلاف متحد ہو کر حکومتی احکامات پر عمل کر کے قابو پایا جا سکتا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں