کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کا ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ، کورونا سے متعلق انتظاما ت کا جائزہ لیا

جمعہ 3 اپریل 2020 21:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کورونا سے متعلق کئے گئے انتظاما ت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله نے کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کو کورونا کنٹرول کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طور پر 9 آئیسولیشن سنٹرز اور 24 قرنطینہ سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں اب تک 9 مریض داخل کئے گئے ہیں جنہیں علاج اور دیگر تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے ہدایت کی کہ ایبٹ آباد میں قائم کئے گئے کورونا کنٹرول اور قرنطینہ سنٹرز میں کورونا کے مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات اور علاج فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں