ضلعی انتظامیہ کا شہریوں سے مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے دکاندار سے بل طلب کرنے کا مطالبہ

جمعہ 3 اپریل 2020 21:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے دکاندار سے بل ضرور طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکاندار کے خلاف کارروائی ممکن بنائی جائے، لوگوں سے موصول شکایات پر ضلعی انتظامیہ عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء الله کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- نے چھانگلہ گلی، خیرا گلی، ڈونگا گلی، بیروٹ، تاجوال، زیارت معصوم، لورہ اور گھمبیر بازار کا دورہ کیا اور آٹے سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش کے نرخ نامے چیک کئے اور دکانداروں کو ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں