شہری علاقوں کے ساتھ پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں میں بھی سرکاری آٹا ڈیلرز نامزد ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

پیر 6 اپریل 2020 13:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) کورونا سے بچائو کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکی ہدایات پر ضلع ایبٹ آباد میں شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں میں بھی سرکاری آٹا ڈیلرز نامزد کئے گئے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ کی بندش کی بناء پر لوگوں کو ان کے اپنے علاقوں میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تحصیل ریونیو سٹاف بھی باقاعدگی سے سرکاری آٹا کی فروخت اور عام شہریوں تک رسائی کو روزانہ کی بنیاد پرکر چیکنگ کر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سرکاری آٹا کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ ڈیلر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں