ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطرکے موقع پرٹریفک پلان ترتیب دیدیا،تمام سیاحتی مقامات بندرہیںگے

جمعہ 22 مئی 2020 19:47

ایبٹ آباد۔ 22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) عید الفطر کے سلسلے میں ٹریفک پلان کے متعلق ڈپٹی کمشنر آفس میںمیٹنگ کاانعقادکیاگیاجس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس ہزارہ ریجن، جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا،ٹی ایم اوسٹاف نے شرکت کی جس میں کورونا کی صورتحال کے باعث عیدالفطرکے موقع پر ٹریفک پلان ترتیب دیاگیاجسکے مطابق جی ڈی اے نے حکومت خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ایوبیہ، کالاباغ، ہرنو،ٹھنڈیانی اورشملہ پہاڑی وغیرہ شامل ہیںمکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ گلیات میں حکومت خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں تمام ہوٹلز، سرائے، کیفے ٹیریا بھی بند ہونگے گے، کورونا وباء کے پیش نظر قراقرم ہائی وے پرپانچ مقامات پرچیک پوائینٹس، جن میں ہریپورپولیس سے مل کے چمبہ پل، موٹروے، مسلم آبادچیک پوسٹ، قلندرآباد انٹرچینج، پوسٹ جہاں مانسہرہ اور ایبٹ آباد پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی ہوگی جبکہ علاقہ گلیات کے لیے ٹھنڈیانی چوک، تھائی فارسٹ بیرئیر، کالی مٹی، ہرنو پل، باڑیاں جہاں مری پولیس کے ساتھ مل کے مشترکہ ناکہ بندی عمل میں لائی جائے گی تمام ناکہ بندی پوائنٹس صبح آٹھ بجے سے لیکررات دس بجے تک ہونگی ان ناکہ بندیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک وارڈن پولیس، ریسکیو1122اور ایمبولینس ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ موجود ہوں گی گلیات میں صرف گلیات کے رہنے والے باسیوں کو جانے کی اجازت ہو گی جبکہ ٹورسٹ پر مکمل پابندی ہو گی البتہ مانسہرہ، مظفر آباد، بٹگرام اور دیگر شمالی علاقہ جات میں سفر کرنے والے سی پیک کے زریعے سفر کر سکتے ہیں، نتھیاگلی جانے والے براستہ مری اور حویلیاں انٹرچینج سے اتر کر اپنے گھروں کو جا سکتے ہیں، کوہالہ، بیروٹ اور مظفر آباد والے مری ایکسپریس وے سے براستہ سفر کر سکتے ہیں، جبکہ شیروان ہل لکھالہ، پنڈ کرگو خان والے حویلیاں انٹرچینج اور براستہ بیڑپھوہارسفرکر سکتے ہیں اس موقع ہر ہزارہ پولیس کی طرف سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ عید کے موقع پر غیرضروری سفر سے گرہیز کرتے ہوئے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ہزارہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں