ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیدق ہو گئی

جمعہ 29 مئی 2020 17:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیدق ہو گئی ہے جس کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 17 ہو گئی ہے، بعض ڈاکٹر صحت یاب ہو چکے ہیں، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر پروفیسر مختیار احمد بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ ایوب میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ 17 ڈاکٹروں میں سے بعض ڈاکٹر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں